سرینگر//منگل کو تین مسلح افراد نے سرینگر کے مضافات میں قائم گرامین بینک کی شاخ سے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ لئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بندوق برادر پنزی نارا میں قائم گرامین بینک کی شاخ میں گھس گئے اور روپے لیکر فرار ہوگئے۔
بینک اہلکاروں نے پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے جائے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔