شوپیاں// پنجورہ شوپیان میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے سابق سرکاری وکیل کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز احمد خان نماز عشا ءکے بعد مرکزی جامع مسجد کے باہر جب آرہے تھے تو دو نا معلوم افراد نے اُنہیں اپنے ساتھ لیا اور قریب 100میٹر تک دور لے جا کر سڑک پر ہی گولیوں کی بوچھاڑ کر کے ہلاک کر دیا ۔اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس کی عمر قریب34برس تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ سابق سرکاری وکیل تھے۔ وہ شوپیان سیشن کورٹ میں وکالت کر رہے تھے۔