پنجرن شوپیاں میں پولیس پکٹ پر فائرنگ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
شوپیان // پنجرن شوپیان میں اقلیتی فرقے کی حفاظت پر مامور پولیس عملے پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ اس دوران شوپیان پولیس تھانے پر گرینیڈ پھینکا گیا جو پھٹنے سے رہ گیا جسے بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ رات قریب 8بجے مشتبہ جنگجوئوں نے پنجرن شوپیان میں سکھ اقلیتی فرقے کی حفاظت پر مامور پولیس عملے سے ہتھیار چھیننے  کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کا واپس جواب دیا اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اپنی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد جنگجو تاریکی میں فرار ہوئے جس کے بعد انکی تلاش شروع کی گئی۔اس دوران پولیس پکٹ کی خار دار تار سے ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوا جس کی مرہم پٹی کی گئی۔دریں اثناء جنگجوئوں نے بدھ کی شام پولیس سٹیشن شوپیان پر کوئی بارودی شے پھینکی جو پھٹنے سے رہ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا تجزیہ کررہے ہیں کہ یہ گرینیڈ تھا یا کچھ اور، بعد میں بم ڈسپوزل سکارڈ نے اسے ناکارہ بنایا۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *