عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //پنجاب کے سنور سے عاپ ایم ایل اے ہرمیت سنگھ پٹھان ماجرا پولیس حراست سے فرار ہو گئے ہیں۔ منگل کی صبح ہریانہ کے کرنال سے گرفتار کرنے کے بعد پولیس انہیں تھانے لے جا رہی تھی، تبھی پٹھان ماجرا اور ان کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ اس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پٹھان ماجرا اور ان کے ساتھی ایک اسکارپیو اور فارچیونر میں فرار ہو گئے جس میں پولیس نے فارچیونر کو پکڑ لیا ہے جبکہ اسکارپیو سے فرار ایم ایل اے پٹھان ماجرا کا پیچھا کر رہی ہے۔ہرمیت سنگھ پٹھان ماجرا کو پولیس نے ہریانہ کے کرنال کے ڈبری گاو?ں سے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری دفعہ 376 کے ایک پرانے معاملے میں ہوئی تھی۔ دراصل پٹھان ماجرا کی سابق اہلیہ کی شکایت پر درج ہوئے عصمت دری کے ایک پرانے معاملے میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ پٹیالہ کے سول لائنس تھانے میں کیس درج ہے۔گرفتاری معاملے پر ہرمیت سنگھ کے وکیل سمرن جیت سنگھ سگّو نے کہا کہ ہرمیت سنگھ کے خلاف ایک ایف آئی آرر درج کی گئی ہے۔ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا تھا۔ ہائی کورٹ نے اسے نپٹا دیا اور ڈی ّآئی جی روپڑ رینج کو جانچ کے لیے مقرر کیا۔ لیکن یہ ایف آئی آر گزشتہ دو دنوں میں سیلاب کی وجہ سے بدلے سیاسی پس منظر کا نتیجہ ہے۔ یہ قانون کے خلاف ہے، حقائق کے خلاف اور رہنماو?ں اور نوکرشاہی کے درمیان پوری طرح سے رسہ کشی ہے۔