جموں//پنجاب لیکھک سبھا جموں کی جانب سے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ جنگ سنگھ ورما پریس سیکرٹری نے اس موقعہ پر پنجاب لیکھک سبھا کے ممبران کا تعارف میڈیا اشخاص کے ساتھ کرایا اور پریس کانفرس کے دوران اٹھائے جارہے معاملوں کا اعلان کیا ۔ ایس دیوندر سنگھ وشوناگرک، صدر پی ایل ایس،،ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ،سیکرٹری پی ایل ایس،ایڈوکیٹ بھوپندر سنگھصدر،پنجاب ساہتہ سبھااور دیگران نے میڈیا اشخاص سے خطاب کیا اور سوالوں کا جواب دیا۔اس موقعہ پر ایس امر سنگھ ککا،ایس سچونت سنگھ،امریک سنگھ، ہردیپ سنگھ،اور گرمیت سنگھ بھی موجود تھے۔ڈوگری ، بودھی، کشمیری اور پنجابی ہائی سکول سطح پر چھٹے ضروری مضامین کے طور پر شامل کرنے کے لئے سبھا کے ممبران نے محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔تعلیمی اداروں میں متعدد علاقائی زبانوں کے لئے اساتذہ کی آسامیاںمنظور کرنے کے لئے بھی ممبران نے محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔