پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ کے امتحانات آرینز کے قانون کے طلاب نے نام روشن کیا

Towseef
1 Min Read

کشمیر عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//آرینس کالج آف لاء ، راج پورہ، نزد چنڈی گڑھ کے قانون کے طلباء نے پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ کے ذریعہ منعقدہ امتحانات میں کالج کا نام روشن کیا۔ایل ایل بی، تیسرے سمسٹر کے امتحان میں، سمتی جین نے پہلی پوزیشن، سچن گپتا نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور منمیت کور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ نے محنت کے لیے طلباء اور فیکلٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آرینز کے طلباء نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیلوں، اختراعات، ثقافتی شعبوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کٹاریا نے مزید کہا کہ طلباء کے اس طرح کے بہترین نتائج کالج کے نام اور شہرت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

Share This Article