پنجابی کو سکولوں اور کالجوں میں بطور مضمون متعارف کرنے کی مانگ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی نے حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پنجابی کو سکولوں اور کالجوں میں بطور مضمون متعارف کروایا جائے ۔یہاں جاری ایک بیان میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے کارکنوں و لیڈران نے کہاکہ سکھ برادریوں کو ان کی آبادی کے مطابق نصاب اور ملازمت کے مواقع فراہم کرکے ان کو انصاف فراہم کرناوقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔اس سلسلہ میں جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے لیڈر چوہدری نثار کی زیر صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران پارٹی کے کئی سنیئر لیڈران نے شرکت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر ڈی پی اے پی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔پارٹی لیڈران نے کہاکہ اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ پر پارٹی امید وار کے حق میں زور دار مہم چلائی جائے ۔اس دوران اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے سرکاری سکولوں او ر کالجوں میں پنجابی زبان کو بطور مضمون متعارف کروایا جائے ۔