جموں//سابق وزیر اورکانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے ریاست میں مقامی زبانوں کے فروغ کی ضرورت پرزوردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرملک کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں کشمیری ، ہندی، ڈوگری ، لداخی،پہاڑی ،بلتی اوراُردوشامل ہیں۔رمن بھلہ یہاں معززسکھوں کے ایک وفد سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے گورنمنٹ آرڈر نمبر 333 Edu آف 2017 کاحوالہ دیا جس کے تحت کشمیری، ڈوگری اوربودھی زبانوں کونویں اوردسویں سطح میںلازمی قراردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی ریاست کی ایک قدیم زبان ہے لیکن بدقسمتی سے اس زبان کومحکمہ تعلیم کے نئے سرکیولرکے تحت سکولوں سے ختم کردیاگیاہے جوکہ اس زبان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے پنجابی زبان کو بھی دوسری زبانوں کے برابر کادرجہ دینے کی مانگ کی ۔