یو این آئی
گوہاٹی/ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رِشبھ پنت نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم مینجمنٹ نے شبھمن گِل کے متبادل کھلاڑی کو فائنل کر لیا ہے ، جو گردن کی چوٹ کے سبب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تاہم پنت نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی جگہ کون کھیلے گا۔انڈیا-جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل پنت نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا،”ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ شبھمن کی جگہ کون کھیلے گا۔ جو کھلاڑی کھیلے گا، وہ یہ بات جانتا ہے کہ وہ کھیل رہا ہے ۔”پنت نے چوٹ کے باوجود شبھمن گِل کے عزم کی تعریف کی۔