جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کی جانب سے ڈوگرہ چوک جموں میں مرکزی وریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت پارٹی چیئرمین ہرش دیوسنگھ کررہے تھے۔ اس دوران ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ حکومت کومشورہ دیاکہ مہنگائی کوجلدازجلدکم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ پٹرول ،ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میںضروری اشیاکی چیزوں کی قیمت میں بھی بڑے پیمانے پراضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ مرکز میںبی جے پی کی سربراہی والی سرکار مہنگائی پر روک لگانے میں ناکام رہی ہے اور عام آدمی کی مشکلات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔