پونچھ // جموںو کشمیر نیشنل پنتھرز پارٹی کے ضلع صدر اشفاق احمد رانا کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران پارٹی کارکنان نے موجودہ ریاستی اور مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام پر جابرانہ حکومت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر خطہ پیر پنچال کے پہاڑی طبقہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیاجارہا ہے۔ انہوں نے پہاڑیوں کیلئے شیڈیول ٹرائب درجے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس طبقہ کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کا خاتمہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے اس خطہ کے پہاڑیوں کا استحصال کیا جا رہا ہے ،اب پنتھرز پارٹی اس ناانصافی کو برداشت نہیں کرے گی ۔اشفاق رانا نے کہا کہ نریندر مودی ہر ریاست میں سب کو ساتھ لیکر ترقی کرنے کے دعوے تو کر رہے ہیں لیکن ان کے دوسرے ساتھی پورے ملک میں ذات پات اوررنگ ونسل کی جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہاڑیوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔ اس دوران محمد آصف، انیس مغل، زحمود خان، محمد افضل، عبدالغنی، محمد بشیر منہاس وغیرہ بھی موجو دتھے ۔