سری نگر// سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر ایک ٹویرا گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز سری نگر جموں شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر ٹویرا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری میں جاگری ۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضا کار اور پولیس جائے موقع پر پہنچے اور زخمی ڈرائیور جس کی شناخت ظہور احمد ساکن بارہ مولہ کے بطور ہوئی ہے کو پبلک ہیلتھ سینٹر رامسو منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُسے ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
اُن کے مطابق ٹویرا میں صرف ڈرائیور ہی سوار تھا ۔