بانہال // ضلع رام بن میں گزشتہ رات چور پنتھال پل کے پاس کھڑی ایک ماروتی آلٹو کار 800 زیر نمبرکو اڑالے گئے ۔ الطاف احمد شیخ ساکن پنتھال نامی شہری نے اپنی اس کارکو پولیس پوسٹ کے پاس پارک کیا تھا لیکن چور پولیس پوسٹ کو بھی خاطر میں نہ لائے ۔ اس دوران جواہر ٹنل پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے پتہ چلا ہے کہ پنتھال سے چرائی گئی یہ کار رات کے تین بجے جواہر ٹنل پار کرکے وادی کی طرف لی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔