Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

پناہ گزینوں کا بحران

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن//امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ساتھ کیے جانے والا پناہ گزینوں کی آبادکاری کے معاہدے کی پاسداری کرے گا۔آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کے امریکہ اس معاہدے کی پاسداری ضرور کرے گا لیکن اس کی حمایت یا تعریف نہیں کرے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصے قبل اس معاہدے کو 'احمقانہ' قرار دیا تھا۔یہ معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت میں طے پایا تھا جس کے تحت آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست دینے والے 1250 پناہ گزینوں کو امریکہ میں پناہ دی جانی تھی۔آسٹریلوی حکومت نے ایک متنازع فیصلے کے بعد پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان پناہ گزینوں میں سے اکثریت ایران، افغانستان اور عراق کے مردوں کی ہوتی ہے جن کو آسٹریلیا بحرالکاہل میں ناؤرو اور پاپوا نیو گنی کے جزائر میں حراستی مراکز میں بھیج دیتا ہے۔آسٹریلیا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان حراستی مراکز میں قائم ان خیموں کی حالت حفظان صحت کے خلاف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ خیمے بہت گرم ہیں اور ان میں سہولیات کا فقدان ہے جس کی حکومت تردید کرتی ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے پہلے دو ہفتوں میں کہا تھا کہ ان کی فون پر آسٹریلوی وزیر اعظم کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی جس میں میلکم ٹرن بل نے انھیں پناہ گزینوں کے معاہدے سے آگاہ کیا تھا۔بعد میں آسٹریلوی وزیر اعظم نے اس کال کی تفصیلات سامنے آنے پر اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے نومبر سنہ 2016 میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے جزائر ناؤرو اور مانوس میں موجود پناہ گزینوں کو امریکہ میں آباد کرنے کے بارے میں معاہدہ کیا ہے۔ٹرن بال کے مطابق اس معاہدے کی نگرانی اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کرنا تھی جس کے تحت سب سے ضرورت مند پناہ گزینوں کو ترجیح دی جائے گی۔پناہ گزینوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا لیکن آسٹریلیا کے امیگریشن کے ادارے کے سیکریٹری مائیک پیزولو نے بعد میں سینیٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا تھا کہ یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ کتنے لوگوں کو لینا چاہتا ہے۔ان دو جزائر میں 1250 پناہ گزین موجود ہیں۔آسٹریلیا کشتیوں کے ذریعے آنے والے پناہ گزین قبول نہیں کرتا۔ اس نے کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی سے بھی اسی قسم کے معاہدے کر رکھے ہیں۔اس ضمن میں آسٹریلیا کو سخت بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے۔انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں حالات بہت خراب ہیں اور آسٹریلیا کی اس سخت پالیسی کی سزا پناہ گزینوں کو مل رہی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، محمد یونس کی مستعفی ہونے کی دھمکی

May 23, 2025
بین الاقوامی

امریکہ میںسی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ

May 23, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی سفارت کاروں کو غزہ کیلئے مارا : ایلیاس روڈریگز

May 23, 2025
بین الاقوامی

۔29بچے اور بزرگ بھوک سے تڑپ کرفوت | خیموں پر بمباری سے مزید 83فلسطینی جاں بحق

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?