کنگن// یچھہامہ کنگن میں لوگوں نے پل کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر سرینگر لہیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نالہ سندھ پر زیر تعمیر پل پر فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے گذشتہ کئی برسوں سے کام بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کا ضلع صدر مقام تک رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کو تعمیر کرنے کے لئے فنڈس واگذار کیا جائے تاہم آج تک فنڈس واگذار نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے زیر تعمیر پل پر کام کئی برسوں سے بند پڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے گذشتہ روز دسویں جماعت کی ایک طالبہ پیر پھسلنے کی وجہ سے نالہ سندھ میں گر کر شدید زخمی ہوگئی تھی جوصورہ میڈیکل انسٹی چوٹ میں زیر علاج ہے۔