سرینگر/علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سنیچر کو پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں کیخلاف تین روزہ ماتمی ہڑتال کی اپیل کی ۔
''آج سے تین روز تک مکمل ماتمی ہڑتال ہوگی'' مزاحمتی لیڈرمیرواعظ عمر فاروق نے ایک ٹویٹ میں کہا۔
انہوں نے مزید لکھا'' حکومت ہند نے کشمیریوں کو اپنی فورسز کے ہاتھوں مارڈلنے کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت اور عوام سوموار17دسمبر کو بادامی باغ فوجی کنٹونمنٹ کی طرف مارچ کریں گے اور بھارت سے کہیں گے کہ وہ ہمیں بار بار مارنے کے بجائے ایک ہی بار مارڈالے''۔
قابل ذکر ہے کہ پلوامہ کے کھارہ پورہ، سرنو علاقے میں آج صبح ایک معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
اس معرکہ آرائی کے بیچ فورسز نے مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ چلاکر سات شہریوں کو جاں بحق اور متعدد کو زخمی کردیا۔