سرینگر//دختران ملت اور مسلم لیگ نے ڈگری کالج پلوامہ میں طالب علموں کے خلاف فوجی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر رےاستی دہشت گردی کا اور کےا ثبوت ہوگا کہ تعلےم حاصل کررہے بچوں پر تشدد ڈھاےاجاتا ہے۔دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کشمیریوں کو الیکشن میں شرکت پر مجبور کرنے میں ناکام رہنے کے بعد اب فوج نے کشمیری نوجوانوں کو عتاب کا نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے کشمیر پولیس کے ہمراہ ڈگری کالج پلوامہ کے باہر ایک ناکہ لگایا تھا اور طلبہ کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے تاکہ انہیں گرفتار کر سکے۔ مسلم لےگ ترجمان سجاداےوبی نے فوجی کاروائی کو بربرےت سے تعبےر کرتے ہوئے کہا کہ ےہاں کی حکومت نے فوج کو نہتے بچوں کو بلاجواز مارنے کی سرٹےفکےٹ اجرا ءکی ہے۔سجاداےوبی نے ہندوستانی مےڈےا سے مخاطب ہوکر کہا کہ اب آپ کو اصلی چہرہ سامنے آگےا ہے۔