عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے پلوامہ ضلع میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت تین ملی ٹینٹ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے دہشت گردی کی حمایت میں ملوث ہونے کے الزام میں تین ساتھیوں عمر احمد گنائی ولد غلام محمد ساکن سیتھر گنڈ کاکاپورہ، آفتاب حسین ڈار ولد غنی ڈار ساکنآین گنڈ راجپورہ اور ہلال احمد خان ولد محمد انور خان ساکن ہکھری پورہ کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ”ان کی شناخت ایک فعال اپر گرائونڈ ورکر ور لشکر طیبہ وغیرہ کی مختلف تنظیموں کے سہولت کار کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت میں سہولت ، ٹرانسپورٹ فراہم کرنے، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے میں بھی ملوث تھے ۔