پلوامہ // پلوامہ میں بد ھ کو پتھرائو اور شلنگ کے واقعات پیش آئے جب یہ خبر پھیل گئی کے سملر بانڈ ی پورہ جھڑ پ میں مارے گئے جنگجوئوںمیں سے ایک کنگن پلوامہ کا رہائشی ہے، جو گذشتہ دس سال سے لاپتہ ہے۔قصبہ کے بیشتر علاقوں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے گاڑیوں پر پتھرائو کیا، جس کے فوراً بعد پولیس حرکت میں آئی جس کے نتیجے میں بازار بند ہوئے اور ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگئی۔قسبہ میں دن بھر فورسز اور مظاہرین آمنے سامنے رہے۔اسکے علاوہ راجپورہ ،کنگن، متری گام، دربگام اور دیگر علاقوں میں ہڑتا ل ہوئی اور قصبے میںقائم بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری دفاتراوربینکوں میں معمول کا کام کاج جزوی طورپرمتاثررہا۔کنگن میں لوگوںنے ایک جلوس نکالا ۔ جلوس میںشامل لوگ لاش لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔