سرینگر/جنگجوئوں نے سنیچر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کیا۔
یہ واقعہ پلوامہ قصبہ میں پیش آیا جہا ں سٹیٹ بینک آف انڈیا کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کے بنکر کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تاہم گرینیڈ بنکر کے باہر گر کر پھٹ گیا ۔