شوپیان /شاہد ٹاک/ پلوامہ میں فوج کے کیمپ پر رائفل گرینیڈ سے حملہ کیا گیا جبکہ شوپیان میں فورسز نے شبانہ توڑ پھوڑ کی۔مشتبہ جنگجوئوں نے بونورہ پلوامہ میں 50آر آر کے کیمپ پر رائفل گرینیڈ داغا جو کیمپ کے باہر خار دار تار کے نزدیک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس موقعہ پر فوجی اہلکاروں نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔ادھرجنوبی ضلع شوپیان کے کمبدلن گائوں میں شبانہ تلاشیاں لی گئیں۔لوگوں نے الزام لگایا کہ اتوار کی شب گائوں میں فورسز اہلکار قہر بن کر ٹوٹ پڑے ۔انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکاروںنے رات کے وقت دھاوا بول دیا اور رہائشی مکانوں کی توڑ پھوڑ جبکہ کئی مکینوں کی مارپیٹ بھی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جب مقامی باشندگان نے مزاحمت کی ،تو اُنہیں بھی لہو لہان کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کی مارپیٹ سے ظہور احمد ڈار نامی شہری شدید زخمی ہوا ،جسے ضلع اسپتال شوپیان میں داخل کیا گیا ،جہاں سے اُسے بہتر علاج ومعالجہ کی صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔تاہم پولیس نے الزامات کو یکسر مسترد کیا ۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے کسی کی بھی مارپیٹ نہیں کی۔