پلوامہ// پلوامہ ٹائون میں راجپورہ چوک کے نزدیک بیوٹی پارلر کے باہر گرینیڈ پھینکا گیا جس کے نتیجے میں دو لڑکیاں زخمی ہوئیں۔نا معلوم اسلحہ برداروں نے ایک بیوٹی شاپ، جہاں شادیوں کیلئے مہندی وغیرہ لگائی جاتی ہے، جو نشانہ بنانے کی غرض سے گرینڈ پھینکا جو دوکان کے باہر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے دو لڑکیاں زخمی ہوئیں اور دوکان کو معمولی نقصان ہوا۔جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع رہتی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور انہوں نے مشتبہ افراد کو تلاش کرنے کی کارروائی کی۔ایس ایس پی پلوامہ چودھری محمد اسلم نے کہا کہ جنگجوئوں کا ٹارگیٹ بیوٹی شاپ تھا جس سے دو لڑکیاں زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال لیجایا گیا۔