سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کو ایک نوجوان اُس وقت زخمی ہوگیا جب پولیس نے کوڑا جمع کرنے کیخلاف احتجاج کرنے والوں کیخلاف پیلٹ فائر کئے۔
یہ واقعہ ضلع پلوامہ کے وہی بگ گائوں میں پیش آیا جہاں لوگ میونسپل کمیٹی پلوامہ کے اہلکاروں کی طرف سے کوڑا جمع کرنے کیخلاف احتجاج کررہے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق کوڑا کرکٹ سے بھری ایک گاڑی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے سنگبازی کررہے مظاہرین پر پیلٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا ہے۔