پلوامہ میں کار میں سوار جنگجو فورسز پرگولیاں چلاتے ہوئے فرار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read

سرینگر/ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو اُس وقت جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جب فوجی اہلکاروں نے ایک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا اور اس میں سوار افراد نے اُن پرگولیاں چلائیں۔

یہ واقعہ جندوال علاقے میں پیش آیا جہاں فوجی اہلکاروں نے ماروتی کار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم اس میں سوار جنگجوئوں نے گولیاں چلائیں۔

 ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین  گولیوں کا  مختصر تبادلہ ہوا جس کے بعد جنگجو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور طرفین میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *