پلوامہ//پلوامہ میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے چوری کا معاملہ حل کیا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔تین جنوری کو راجپورہ تھانہ کو ایک شخص منظور احمد ڈار ولد غلام قادر ساکن بیلو درگنڈ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ اس کے رہائشی مکان سے زیورات چرا لئے گئے ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 02/2022کے تحت کیس درج کیا۔تفتیش کے دوران ایک خاتون کو گرفتار کر لیا جو شکایت کنندہ کے گھر کے قریب واقع دکان پر کام کرتی تھی۔ اس کے بعد اسے زنانہ پولیس تھانہ منتقل کردیا گیا۔مذکورہ خاتون کے انکشاف پر تفتیشی ٹیم نے مال مسروقہ برآمد کرلیا جس میں ایک چین پینڈلم، ایک چوڑی، ایک بالی، دو جھمکے، دو انگوٹھیاںاور ایک بیج شامل ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔