سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں سوموار کی شام پی ڈی پی کے ایک کارکن پر نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلاکر حملہ کیا۔
یہ واقعہ ضلع کے ماتری گام گائوں میں پیش آیا جہاں خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق لطیف احمد شاہ پر اُس کے باغ میں گولیاں چلاکر حملہ کیا گیا۔
زخمی لطیف کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔