پلوامہ//پلوامہ قصبہ میں دوران شب اس وقت سنسنی کا ماحول قائم ہوا جب جنگجوئوں نے یہاں کورٹ کمپلیکس کی حفاظت کے لئے قائم پولیس پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس پوسٹ پر گولیاں چلائیں اور یہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائر نگ کا تبادلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا۔ گولیوں کی آوزوں سے گرد نواح میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا اور رات کی تاریکی میں ہی جنگجو فرار ہونے میںکامیاب ہو ئے اس کے بعد اگر چہ کئی دیہات کو محا صر ے میں لیا گیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔