پلوامہ//جنگجوئوں نے اتوار کو پلوامہ میںفورسز کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی ،تاہم اس مسلح حملے میں کوئی نقصان نہیںہوا ۔فائرنگ کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔ پلوامہ سرنو روڑ پر ڈلی پورہ کے نزدیک پولیس و فورسز نے مشترکہ ناکہ لگا رکھا تھا ۔ اسی دوران یہاں موٹر سائیکل پر سوار مسلح جنگجووہاں سے گذرے۔فورسز نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، جواب میں جنگجوئوں نے فورسز پر فائر کھول دیا۔طرفین میں کچھ منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی۔یاد رہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا اسکے بالکل متصل ہی دو روز قبل مسلح جھڑپ ہوئی تھی جس میں چوگل ہندوارہ کا ایک جنگجو جاں بحق اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔