سرینگر / پولیس نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں خشخاش برآمد کرکے ضبط کیا ۔
ایک بیان کے مطابق پلوامہ پولیس نے منشیات فروش ،جس کی شناخت عامر احمد بٹ ولد غلام محمد ساکنہ نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی، کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 120کلو گرام خشخاش برآمد کیاہے۔
مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔