سرینگر //محکمہ زراعت کے اہتمام سے سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں ایک کسان میلے کا انعقادکیا گیا جس میں ضلع پلوامہ کے تمام دفاتر نے الگ الگ اسٹال قائم کرکے زمینداروں کو زراعت کے جدید طریقوں سے متعلق جانکاری فراہم کی جبکہ اس موقعے پر محکمہ زراعت نے کاشت کاری میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ میلے میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے بحثیت مہمان خصوصی شمولیت کی۔ زراعت محکمے نے سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں ایک کسان میلے کا انعقاد عمل میں لایا۔اس کیمپ میں ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے زمینداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد حسین شاہ اور سی جی ایم پلوامہ اور چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ محمد یوسف شاہ نے کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے محکمہ کی ان کوششوں کو زبردست سراہا جو انہوں نے گزشتہ برس کے دوران کاشت کاروں کیلئے سر انجام دیں۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے ماہرین نے میلہ میں کاشت کاروں کو سائنسی جانکاری بھی فراہم کی۔چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ نے اس موقعے پر کاشت کاری میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات بھی عطا کئے۔کیمپ کے اختتام پر جہاں لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا وہیں کاشت کاروں کی ایک بڑی تعداد نے چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ محمد یوسف شاہ کی کاوشوں کو زبردست سراہتے ہوئے موصوف کی قابل قدر خدمات کو بے مثال قرار دیا۔