پلوامہ//دربگام پلوامہ میں فورسز اور جنگجوں کے مابین مختصر جھڑپ کے بعد جنگجو جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گائوں رات بھر محاصرہ میں رہا اورتلاشی کارروائیاں جاری رہیں۔فورسز کو دربگام گائوں میں کچھ جنگجوئوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے فوراً بعد انہوں نے سوموار کی شب گائوں کا محاصرہ کرنا چاہا لیکن جونہی فورسز اہلکار محاصرہ کرنے کی کوشش کرنے لگے تو یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر بے تحاشا فائرنگ کی ۔ طرفین کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا اور جنگجو فرار ہوئے۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ فائرنگ انتی زیادہ ہوئی کہ لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ فورسز نے پورے گائوں کا گھیرا سخت کیا اورساتھ ہی روشنی کا انتظام کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اور یہ سلسلہ رات بھر جاری رکھا۔ منگل صبح دس بجے فورسز نے گائوں کا محاصرہ اٹھا لیا اور واپسی کی راہ لی۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز نے کئی لوگوں کی شدید مارپیٹ کی پٹائی ۔