سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو جنوبی قصبہ پلوامہ میں فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کیا تاہم اس واقعہ میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے فورسز پر قصبہ میں گولیاں چلاکر حملہ کیا جس کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی آپریشن جاری تھا