سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے گونگو علاقے میں پیر کی صبح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زخمی سی آر پی ایف اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
جنگجوﺅں کے حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی کمک جائے مقام پر پہنچ گئی جس نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا