پلوامہ //جنوبی ضلع پلوامہ خاص اور نزدیکی گائوں مونگہامہ میں اتوار کو فورسز اور مظاہرین کے درمیان جم کر جھڑپیں ہوئیں۔ مونگہامہ نامی گائوں میں اتوار کی سہ پہرجنگجومخالف کارروائی شروع ہوتے ہی مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزمیں جھڑپیں شروع ہوئیں ،اورمظاہرین کی سنگباری کے جواب میں سیکورٹی اہلکاروں نے شلنگ کی ۔پولیس نے بتایاکہ مذکورہ گائوں میں کچھ جنگجوئوں کے موجودہونے کی مصدقہ اطلاع ملتے ہی جب گائوں کومحاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا گیاتویہاںنوجوانوں نے جنگجومخالف آپریشن میں خلل ڈالنے کے لئے سنگباری اورہلڑبازی شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ سنگبازوں کومنتشرکرکے جنگجومخالف کارروائی جاری رکھنے کیلئے فورسزنے شلنگ کی تاہم گائوں محاصرے میں تھا۔اس دوران پلوامہ ٹائون سے شام کے قریب 7بجے فورسز کی کچھ گاڑیوں کا گذر ہوا جس پر مظاہرین نے کئی مقامات پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز نے شلنگ کی۔قصبے میں مظاہرین اور فورسز کے درمیاں شام دیر گئے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔