سرینگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے کامرازی پورہ علاقے میں پیش آیا جہاں فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا اور جس کے دوران جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس موقع پر طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا اور گولیوں کے ابتدائی تبادلے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک زخمی اہلکار دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فورسز آپریشن جاری تھا ۔