سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں اُس مقام سے ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے جہاں بدھ کی صبح فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
یہ واقعہ ضلع کے کامرازی پورہ علاقے میں پیش آیا اور اس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
جاں بحق جنگجو کی شناخت تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں فورسز آپریشن جاری تھا۔
اس سے قبل کامرازی پورہ میں فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اورفورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔