پلوامہ//پلوامہ میں فوج نے شبانہ چھاپوں کے دوران دربہ گام میںقیامت برپا کر کے نوجوانوں کی مارپیٹ اور املاک کی بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ پلوامہ کے دربہ گام گائوں میں فوج نے19اور20جون کی درمیانی شب سابق حزب کمانڈر سمیر ٹائیگر کے آبائی گائوں میں داخل ہو کر بلا اشتعال گھریلواملاک اورکھڑی گاڑیوںکی بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کرنے کے علاوہ نوجوانوں کی شدید کی مارپیٹ کی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ فوج نے گائوں میں داخل ہونے کے ساتھ ہی قیامت برپا کی جس کے دوران جو بھی ان کے سامنے آیا اسکی مارپیٹ اور توڑپھوڑ کی گئی۔ آبادی کا کہناتھاکہ فوجی اہلکاروں نے بستی کے نوجوانوں کو دھمکی دی’ آپ لوگوں نے اورنگ زیب کو مار اور اور ہم پر پتھرا ئوکرتے ہو، ہم آپ کو نہیں چھوڑیںگے‘۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 44RRسے وابستہ فوجی اہلکار اورنگ زیب کو جنگجوئوں نے 15جون کو اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کرکے اسکی لاش گوسو پلوامہ میں پھینک دی تھی۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں سرگرم جنگجوئوں کے افراد خانہ کی مارپیٹ کرنے کے علاوہ گھریلو سامان کی بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔