پلوامہ میں شبانہ آپریشن

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر/ / پلوامہ کے دو دیہات دوران شب ہوائی فائر نگ ،ٹیر گیس شلنگ اور سنگ بازی سے دہل ا ٹھے۔اتوار اور سو موار کی درمیانی شب پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ ، فوج کی 55 آ رآراور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے پلوامہ کے بیگ پورہ اور ملنگپورہ دیہات کو گھیرے میں لیا۔فورسز کو ان دیہات میں لشکر طیبہ اور حزب کے جنگجوئوں کی موجودگی کے بارے میں  اطلاع موصول ہوئی تھی۔جونہی فورسز اہلکاروں نے جنگجوئوں کی تلاش میں گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا تو سینکڑوں کی تعداد میں مردوزن ، بوڑھے اور بچے گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگے اور انہوں نے فورسز کو تلاشی لینے سے روک دیا۔اسی دوران مقامی مساجد کے لائوڈ اسپیکروں پر نعرے بازی کے بیچ لوگوں سے گھروں سے باہر آنے کی اپیل کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیاجس کے ساتھ ہی ان دونوں علاقوںکے گرد ونواح علاقوں کے لوگ جلوس کی صورت میں وہاں پہنچ گئے جس دوران نوجوان اور فورسز کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں شروع ہوئیں ۔ فورسز نے جب انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تو لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے بیک وقت کئی اطراف سے فورسز پر زبردست پتھرائو شروع کیا ۔مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا گیا اور بعد میں ہوائی فائر نگ ، سونڈ بموں اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیوں کے کئی رائونڈ بھی چلائے گئے ۔ پتھرائو، احتجاج اور افراتفری کے بیچ ہی وہاں ممکنہ طور موجود جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *