عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پلوامہ ضلع کے نوہار ملپورہ علاقے میں بدھ کو ریت کی دیوار گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بلال احمد الائی ولد مرحوم عبدالاحد الائی ساکن ترژھل پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے، وہ ٹریکٹر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر مٹی نکال رہا تھا کہ ریت کی دیوار گرنے سے وہ نیچے دب گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کسی درج کرلیا ہے ۔اس دوران کیگام شوپیاں میں نامعلوم افراد نے ٹاٹا موبائل گاڑی کو آگ لگا دی۔شوپیاں ضلع کے دارمدورہ کیگام علاقے میں بدھ کی رات نامعلوم افراد نے ٹاٹا موبائل گاڑی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔پولیس نے بتایا کہ ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK13C-9939 بلال احمد ڈار ولد ریاض احمد ڈار ساکن دارمدورہ کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کھڑی تھی جب نامعلوم افراد نے اسے آگ لگا دی۔پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔