سرینگر/پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک شخص کو دھماکہ خیز مادہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص آئی ای ڈی بنانے میں کام آنے والا سامان لیکر جارہا تھا جب اُسے پلوامہ کے توملہ ہال علاقے سے ایک ناکے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت میئر احمد خان ولد محمد افضل خان ساکنہ پنجرن پلوامہ کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔