سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ جگہوں پر جاری مسلح جھڑپوں میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس کے مطابق بیگ پورہ میں جاری تصادم کی جگہ پر ایک اعلیٰ جنگجو کمانڈر فورسز محاصرے میں پھنسا ہوا ہے۔
انتظامیہ نے” احتیاطی طور“ پر وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق بیگ پورہ اونتی پورہ میں تصادم جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے کھریو اونتی پورہ میں جاری تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں جگہوں پر آپریشن جاری ہے۔