پلوامہ//پلوامہ کے نائو پورہ پائین علاقے میںجنگجوئوں نے فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے اڑانے کی کوشش کی ہے جس کے دروان کیسپر گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ جنگجو جائے واردات سے فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے چند کلو میٹر دورٹہب۔ لتر روڑ پرمنگل کی علی الصبح جنگجوں نے فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بارودی سرنگ سے اڑانے کی کوشش کی جس کے دوران فوج کے کیسپر گاڑی کو شدیدنقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا منگل کی صبح 2:55بجے کے قریب فوجی یونٹ 44 راشٹریہ رائفلز اہگام کمپنی سے وابستہ ایک فوجی پارٹی کہیں جا رہی تھی جو ناو پورہ پائین کے نزدیک پہنچ گئی تو جنگجوں کی جانب سے زیر زمین بچھاپائی گئی بارودی سرنگ اچانک ایک زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں سوار کسی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے بعد فوج اور جنگجوئوں کے درمیان 15منٹ تک گولیوں کا شدیدتبادلہ ہوا ۔جس دوران حملہ آور فائرنگ کر تے ہوئے جائے واردات سے فرار ہوئے ۔علاقے کے آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک مکان دہل اٹھے ہیںجبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقے کی آبادی گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔واقعے کے فوراً بعد فوج اور فورسز کی ایک بڑی تعدادنے جائے واردات پر پہنچ کر حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے نزدیکی علاقوں میں تلاشی کاروائی شروع کی تاہم علاقے سے کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے اس پہلے27مئی کو جنوبی کشمیر کے ترکہ وانگام شوپیان میں زیر زمین بارودی سرنگ دھماکے میں 4فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ادھربڈگام میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر وسابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے گھر پر دوران شب مشتبہ جنگجوئوں نے فائر نگ کی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو بڈگام کے ہڈی پورہ میں واقع سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے گھر پر مشتبہ جنگجوئوں نے فائرنگ کی فائرنگ کے واقعہ کے بعد وہاں افرتفری اور خوف ودہشت پھیل گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق فایرنگ کی آوزیں آنے کے بعد لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گے جبکہ کئی ایک لوگوں نے اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی رہ لی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اُس حملے کے وقت اپنے گھر میں موجود نہیں تھے تاہم گھر پر پہلے سے ہی مستعداہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں جنگجوئو رات کو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور انہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کی تاہم حملہ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔