سرینگر// پلوامہ کے مضافات میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ۔قصبہ پلوامہ کے مضافاتی گاﺅں کنگن میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین ہوئی جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ۔پولیس نے جائے واردات سے 2اے کے رایفلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔علاقہ میں تصادم آرائی کی خبر پھیلتے ہی مشتعل نوجوانوں اور فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جبکہ علاقہ میں تلاشی کارروائی جاری ہے