سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈزو نامی علاقہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو اور سی آر پی ایف کا ایک اہلکار مارا گیا۔
پولیس نے تصادم میں دو جنگجوﺅں اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بنڈزو نامی گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیاں چلیں جس کے نتیجے میں دو جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس اور فوج نے مسلح معرکہ آرائی میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم مہلوک جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کیخلاف آپریشنوں میں انتہائی تیزی لائی ہے۔