پلوامہ// پلوامہ میں بھاجپا کے ایک مقامی لیڈر کی رہائش گاہ پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ پرچھو پلوامہ میں بی جے پی جنوبی کشمیر کے جنرل سیکریٹری گلزار احمد ننگرو کی رہائش گاہ پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی تاہم اسکے محافطین نے جوابی کارروائی کر کے حملہ ناکام کیا جس کے بعد جنگجو فرار ہوئے۔ادھرلولاب کے خمریال علاقہ میں اتوار کی دوپہر فوج کی 28راشٹرایہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ لولاب نے جنگلات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ فوج کو خدشہ ہے اس علاقہ میں جنگجوئو ں چھپے بیٹھے ہیں ۔ فوج کی جانب سے تلاشی کارروائی کے دوران گولیو ں کی آ واز بھی سنائی دی گئی تاہم جنگجوئوں اور فوج کا آمنا سامنا نہیں ہوا۔