Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پلوامہ میں ایک گھنٹہ کے دوران 2بینک شاخیں لوٹی گئیں،شوپیان میں 5رائفلیں چھین لی گئیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
پلوامہ//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کورٹ کمپلیکس میں تعینات پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے جنگجوؤں نے پانچ ہتھیار لوٹ لئے ۔ پولیس نے بتایا کہ جنگجوؤں کا ایک گروپ منگل اور بدھ کی  رات قریب ساڑھے دس بجے شوپیاں میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے گارڈ روم کے کمرے میں گھس آیا۔ جنگجوؤں نے بعد میں پولیس اہلکار وںسے5 رائفلیں چھین لیں اور فرار ہوئے۔ پولیس اہلکاروںکونوکری سے لاپرواہی کے الزام میں معطل کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔ان  کے خلاف کیس زیر نمبر 88/2015  درج  کر کے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔معلوم ہواہے کہ یہاں عمومی طور پر پانچ اہلکار ڈیوٹی دیتے ہیں لیکن واردات کے وقت صرف 3اہلکار موجود تھے۔وہاں تعینات اہلکاروں کے نام ہیڈکانسٹیبل محمد مظفر، کانسٹیبل شبیر احمد، کانسٹیبل فیاض احمد، کانسٹیبل فاروق احمدا ور کانسٹیبل فیاض احمدکے بطور معلوم ہوئے ہیں جن میں سے فاروق احمد اور فیاض احمد واردات کے وقت موجود نہیں تھے۔جنگجوؤں کے ہتھیار لوٹنے کی واردات کے پیش نظر ان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پرمہم شروع کی گئی ہے ۔ یہ واردات ایک مزید واقعہ کے 24گھنٹے بعد پیش آئی جس میں جنگجوئوںنے کولگام ضلع میں جموں و کشمیر بنک کی نقد وین پر حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں اوردو بینک ملازمین کوہلاک کردیاتھا۔ عسکریت پسندوں کے پولیس اہلکاروں سے ہتھیار لوٹنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ریاستی پولیس کے اہلکاروں سے اُن کے ہتھیار چھیننے کی وارداتوں میں اچانک ایک بار پھر غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور سیکورٹی عہدیداروں کے مطابق یہ صورتحال و رجحان سیکورٹی کے زاویے سے انتہائی تشویشناک ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وادی میں گذشتہ برس 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک جنگجوؤں کی جانب سے سیکورٹی فورسز بالخصوص ریاستی پولیس کے اہلکاروں سے قریب 80 ہتھیار چھین لئے گئے ہیں ۔اگرچہ گذشتہ برس برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہتھیار چھیننے کی پے در پے وارداتوں کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے ہتھیاروں میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کا فیصلہ لیا تھا تاکہ چھیننے جانے والے ہتھیاروں کا بعد میں بہ آسانی پتہ لگایا جاسکے، تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وادی میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک جنگجوؤں کی جانب سے سیکورٹی فورسز بالخصوص ریاستی پولیس کے اہلکاروں سے قریب 80 ہتھیار چھین لئے گئے ہیں۔ ان میں سے قریب 70 فیصد وارداتیں جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان اور کولگام میں پیش آئی ہیں۔وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق وادی میں گذشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد صرف تین ماہ کے عرصے کے دوران جنگجوؤں کی جانب سے ہتھیار چھیننے کی 14 وارداتیں انجام دی گئیں جن میں 66 ہتھیار چھین لئے گئے۔ اگرچہ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد ایسی وارداتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، تاہم ہتھیار چھیننے کی وارداتوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اچانک ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔ 28 اپریل کو ضلع اننت ناگ میں ایک مقامی جنگجو کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب 2 جنگجوؤں پر مشتمل ایک گروپ نے لالچوک علاقہ میں قائم بینک شاخ میں ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی ۔ یکم مئی کو ضلع کولگام میں جنگجوؤں نے جموں وکشمیر بینک کی ایک کیشن وین پر فائرنگ کرکے نہ صرف ریاستی پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کو ہلاک کیا بلکہ مارے گئے پولیس اہلکاروں کے 4 ہتھیار بھی اڑا کر لے گئے۔ اس ہلاکت خیز واردات کے محض ایک روز بعد جنگجوؤں نے ضلع شوپیان کے ڈسٹرک کورٹ کمپلیکس میں واقع پولیس چوکی میں داخل ہوکر وہاں سے پانچ ہتھیار اڑا لئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈلوچھ ڈورو شاہ آباد میں5رائفلیں اڑا لی گئیں،8 اکتوبر2016 کو تملہ ہال پلوامہ میں پولیس سے دو رایفلیں چھین لی گئیں۔7اکتوبر2016کو جمہ نگری شوپیان میں ہتھیار چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںایک پولیس اہلکار کی جان گئی۔3اکتوبر کو کولگام میں اقلیتی پوسٹ سے 5رایفلیں اڑا لی گئیں۔28ستمبر کو شوپیان میں ایک سابق ممبر اسمبلی سے ایک رائیفل چھین لی گئی۔18ستمبر کو پی ڈی پی کے ضلع صدر جاوید شیخ کے محافظوں سے4رائفلیں چھین لی گئیں۔8ستمبر کوپمبئی کولگام کے بوگام گائوں میں4رائفلیں اڑا لی گئیں۔5ستمبر کو بوگام کولگام میں ہی ایک رائیفل اڑا لی گئی۔31اگست کو چولگام کولگام میں راجیہ سبھا ممبر نذیر لاوے کے گھر سے 4رائفلیں چھین لی گئیں۔سرنو پلوامہ میںبھی اسی طرح کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی۔
 
شوکت ڈار+بلال فرقانی
 
پلوامہ +سرینگر //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز بندوق برداروں نے علاقائی دیہاتی بینک کی دو شاخوں سے بندوق کی نوک پر قریب 6لاکھ کی رقم لوٹ لی۔پہلا واقعہ پلوامہ کے وہی بگ گائوں میں پیش آیا جہاں تین  بندوق بردار بینک شاخ میں داخل ہوئے اور وہاں سے 4لاکھ 60 ہزار800روپے لوٹ لیکر فرار ہوئے۔اسکے ایک گھنٹہ بعد نہامہ پلوامہ میں علاقائی دیہاتی بینک شاخ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا اور وہاں سے ایک لاکھ 60ہزار کی رقم لوٹ لی گئی۔جنوبی کشمیر میں بینک لوٹنے کی پے در پے وارداتیں اسی طرح ہورہی ہیں جس طرح وادی میں ملی ٹینسی کے آغاز میں ہورہی تھیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو نامعلوم نقاب پوش بندوق برداروں نے گذشتہ روز2مئی کو جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقہ میں واقع علاقائی دیہات بینک کی شاخ میں داخل ہوکر وہاں سے 65 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد جموں وکشمیر میںبینک ڈکیتی کے کم از کم ایک درجن واقعات پیش آئے ہیں۔ان میں سے بیشتر واقعات جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں پیش آئے ہیں۔گذشتہ برس 28 اکتوبرسے بینک لوٹنے کی وارداتوں کا آغاز ہوگیا ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔28 اکتوبر2016میںپلوامہ کے رہمو علاقے میں جموں کشمیر بنک شاخ  میں ڈاکہ ڈال کر3لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔21نومبر2016کومسلح افراد نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ملہ پورہ چرار شریف علاقہ میں جے اینڈ کے بینک برانچ سے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ 23 نومبر کو نامعلوم لٹیروں نے صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے سرتھال علاقہ میں واقع جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ سے 34 لاکھ اور 90 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی۔ 8 دسمبر کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں جموں وکشمیر بینک برانچ آری ہال سے دس لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ 15 دسمبر کو چار مسلح افراد کے ایک نقاب پوش گروپ نے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ میں واقع جموں وکشمیر بینک برانچ میں داخل ہوکر گیارہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ رواں برس کے 19 جنوری 2017کو نامعلوم لٹیروں نے دوران شب جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے مومن آباد علاقہ میں نصب اے ٹی ایم مشین اڑا لی جس میں 14 لاکھ 56 ہزار روپے کی نقدی موجود تھی۔ 16 فروری کو نامعلوم مسلح افراد نے جے کے بینک شاخ ترکہ وانگام (شوپیان) سے تین لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹ لی۔ 19 اپریل کو چار نامعلوم مسلح افراد نے جموں وکشمیر بینک شاخ حرمین (شوپیان) میں داخل ہوکر قریب 12 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرگل وجے دیوس:منوج سنہا کا شہیدوں کو سلام
برصغیر
وحید پرہ کا بجلی بل ایمنسٹی کے اعلان کے متعلق باقاعدہ حکم جاری کرنے میں تاخیر پر تشویش
تازہ ترین
مرمو نے ’ کارگل وجے دیوس‘ پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
برصغیر
کرگل وجے دیوس: ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمیں متاثر کرتی رہیں گی: وزیراعظم
برصغیر

Related

تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

جموں و کشمیر میں 28 تا 30 جولائی شدید بارش اور فلش فلڈ کا الرٹ: محکمہ موسمیات

July 26, 2025
صفحہ اول

ستواری جمو ں میں پولیس فائر نگ سے نوجوان کی ہلاکت|| مجسٹریل انکوائری کا حکم واقعہ کی تحقیقات کیلئےپولیس کی جانب سے ایس آئی ٹی قائم،2اہلکار معطل

July 25, 2025
صفحہ اول

ملک میں 200 ڈے کیئر کینسر سینٹر وں کا قیام جموں و کشمیر اور لداخ میں 8مقامات کی نشاندہی

July 25, 2025
صفحہ اول

پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ اگنی ویر ہلاک، جے سی او سمیت2زخمی

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?