پلوامہ//26جنوری کے سلسلے میںانتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار کی صدارت میں س سیکورٹی ایجنسیوںکی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوم جمہوریہ احسن طریقے سے منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے افسران پر زور دیا کہ اپنی کوششوں میں سرعت لائیں تاکہ تقریب کا خوش اسلوبی سے انعقاد یقینی بن سکے ۔میٹنگ میں بتایا گیا ضلع میں سب سے بڑی تقریب ضلع پولیس لائنز میں منائی جائے گی جہاں مہمان خصوصی ترنگا لہرانے کے بعد پریڈ پر سلامی لیںگے جس کے فورابعد مختلف اسکولی بچے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کریںگے۔