پلوامہ میں آوارہ کتوں نے آٹھ سالہ بچے کو کاٹ کر از جان کیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سنیچر کو ایک دلدوز واقعہ میںآوارہ کتوں نے ایک آٹھ سالہ بچے کو کاٹ کھاکر از جان کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ واقعہ پنگلنہ پلوامہ میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے اظہر منظور ولد منظور احمد پر حملہ کیا۔
مقامی لوگوں نے بچے کو کتوں کے چنگل سے شدید زخمی حالت میں نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اسپتالی ذرائع کے مطابق بچے کی گردن اور سر پر شدید چوٹیں تھیں جن کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *