گلمرگ میں سیاح حرکت قلب بند ہونےسے فوت ،زوجیلا میں گاڑی کو حادثہ
سرینگر// منگہامہ پلوامہ میں ایک دکانداراپنی دکان پر بجلی کرنٹ لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔منگہامہ کا35 سالہ شہری بلال احمد شیرگوگری ولد عبدالصمد اپنی دکان پر بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا ۔اسے ابتدائی طور پر ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا اور بعد میں خصوصی علاج کیلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال بھیج دیا گیا۔دکاندار نے ٹرائیج وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر پولیس نے ترال میں ہٹ اینڈ رن کیس کے معاملے کو حل کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لاکر گاڑی بھی ضبط کر لی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 10 اکتوبر کو پیش آیا، جب ایک نامعلوم گاڑی نے ایک بچے جس کی عمر پانچ سال تھی ۔ زخمی بچے کو ابتدائی طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا گیا، جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر نمبر 126/2025کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 281 اور 106 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ نامعلوم ڈرائیور کا سراغ لگانے کے لیے پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس کے مطابق ترال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں متعدد مقامات سے جمع کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے، پولیس نے مسلسل تکنیکی اور انسانی نگرانی کے آپریشن کے بعد مشتبہ گاڑی کی شناخت کی۔ ملزم کو بعد میں گرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت مختار احمد میر ولد حبیب اللہ میر ساکن املر نوپورہ کے طور پر کی گئی ہے جو اس وقت نائبگ ترال میں مقیم ہے۔ایک آلٹو 800 بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK13G-6873ضبط کر لی گئی ہے۔ادھرم گلمرگ میںکل ایک سیاح کی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔مہلوک کی شناخت چھبی لال ٹھاکر ولد جیتھو کمار ٹھاکر ساکن چھتیس گڑھ، عمر 38 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ سیاح کو گلمرگ کے کونگ ڈوری میں اچانک شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ جس کے بعد انہیں فورا طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ادھرزوجیلا کے قریب سڑک حادثہ گاڈی کو شدید نقصان تاہم ڈرائیور بال بال بچ گیا سونمرگ سے کرگل جارہا ایک پلیٹ فارم زیر نمبر PB11CL/5105 جس کو ڈرائیور محمد عبداللہ صمد ولد عبداللہ مہر ساکن بلند شہر یو پی کو زوجیلا کے قریب گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس حادثے میں ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا ۔حادثے کی خبر موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او سونمرگ آفاق ماجد وانی اپنے اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بچاو کارروائی شروع کردی۔