Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پلوامہ میںاینٹ بٹھہ پر کام کرنے والا اتر پردیش کا مزدور ہلاک

Towseef
Last updated: October 31, 2023 1:06 am
Towseef
Share
4 Min Read
PULWAMA, OCT 30 (UNI):- Security forces interacting with non-local labourers after a labourer was allegedly shot dead by the suspected militants in South Kashmir's Pulwama district on Monday. Police identified the slain labourer as Mukesh, a resident of Uttar Pradesh.UNI PHOTO-91U
SHARE

مشتاق الاسلام

پلوامہ//نیوہ پلوامہ کے متصل ایک گائوں میں ملی ٹینٹوں نے اینٹ کے بٹھے پر کام کرنے والے اتر پردیش ایک مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔واقعہ کے بعد اس پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر کیس درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق پیر ایک بجے کے قریب مسلح ملی ٹینٹوں نے تمچہ نائوپورہ بٹہ پورہ (پاریگام نیوہ)گائوں میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ریاستی مزدور پرپے در پے تین گولیاں چلائیں جس سے وہ موقعہ پر ہلاک ہوگیا۔اس دوران اینٹ کے بٹھ میں کام کرنے والے دیگر مزدورں نے واقعے کے حوالے سے پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے فوج کی مدد سے پورے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ مہلوک مزدور کی شناخت 40 سالہ مکیش کمار ولد گنگا پرساد ساکن اتر پردیش کے بطور ظاہر کی گئی۔پولیس نے دیر شام گئے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ مزدور کو میوہ باغ میں زخمی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مزدور مقامی گائوں میں قائم اینٹ بٹھہB-7میں کام کررہا تھا۔ وہ حملے کے وقت خریداری کے لئے بازار گیا تھا۔ جب وہ واپس آرہا تھا تواُسے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 293/2023درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جس گائوں میں یہ واقع پیش آیا اُس کے حدود ضلع بڈگام کے ساتھ بھی ملتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔پلوامہ میں غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت کے بعد فورسز نے ضلع کی اہم شاہراہوں پر ناکے بٹھا دئے جس دوران مسافر گاڑیوں کے علاؤہ نجی گاڑیوں کی باریک بنی سے تلاشی لی جارہی تھی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں وادی کشمیر میں یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ تھا۔ ملی ٹینٹوںنے سری نگر کے عیدگاہ علاقے میں ایک پولیس افسر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔انسپکٹر مسرور احمد وانی کو اس وقت تین گولیاں ماری گئیں جب وہ عیدگاہ گرائونڈ میں مقامی لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے۔پولیس سربراہ نے اس واقعے کے بارے میں بتایا: ‘اس واقعے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی قیادت میں تحقیقات ہو رہی ہے اور تفصیلات دستیاب ہورہی ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ایک غریب مزدور جو روزی روٹی کے لئے یہاں کام کر رہا تھا کو نشانہ بنانے کی حرکت کو نہ اللہ تعالیٰ، نہ ہی لوگ اور نہ ہی ہم معاف کر سکتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘اس کیس کو دیکھا جا رہا ہے اور اس میں ملوث لوگوں کو جلد ہی سزا دی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?